چکوال: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ

چکوال () تحریک منہاج القرآن کوٹ چوہدریاں میں ہلپنگ ہینڈز فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ اور قاضی فاونڈیشن کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔  کیمپ کا افتتاح سردار اختر نواز خان آف کوٹ چوہدریاں نے کیا جس میں کوٹ چوہدریاں کے علاوہ چاولی، مولوال، رانجھا اور دیگر علاقوں سے تقریبا 300 مریضوں نے شرکت کی۔

کیمپ میں جن فزیو تھراپی اور جنرل میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔ سجاد احمد سنٹر منیجر، عطا اللہ فزیو تھراپسٹ، عامر شہزاد ایڈمن آفیسر، ریحانہ عامر فزیو تھراپسٹ، محمد بلال فزیوٹیکنیشن، صوفیہ بیگم فزیو ٹیکنیشن، صائمہ اعجاز ریسپشنیٹ، داؤد خان ٹیکنیشن، محمد انور سیکورٹی انچارج، گلفام خان سیکورٹی اور منہاج القرآن سکول سٹاف میں نادر خان منہاس پرنسپل، شفقات عباس کہوٹ ممبر ایم ای سی، غلام مصطفی، ممبر ایم ای سی روپوال، گلستان خان مغل سابقہ پرنسپل، وقار محمود نائب صدر ایم ایس ایم، مبشر حسن صدر ایم ایس ایم عاطف نعمان، محمد عثمان ممبر میڈم فخر النساء وائس پرنسپل، سفرین اختر ٹیچیر، جمیلہ نورٹیچر، روبیلہ بیگم ٹیچر،  کلثوم فاطمہ ٹیچر، وقار النساء ٹیچر، تہمینہ شاہین ٹیچر، شکیلہ ریحانہ ٹیچر، انیلہ طارق ٹیچر، سہیلہ بی بی ٹیچر، خیر النساء ٹیچر، طہ ارسہ مانیٹر کلاس حمیدہ نے ان ڈاکٹرز کی معاونت کی جبکہ ضلع سے خصوصی نمائندگی میڈیا کوآرڈینٹر پاکستان عوامی تحریک توقیر مغل اور ان کی مسز نے کی۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے اس کاوش پر تحریک منہاج القرآن کوٹ چوہدریاں اور ہیلپنگ ہینڈ، قاضی فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top