ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ایکسپریس نیوز پر حملہ کی شدید ترین مذمت

پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان پوری قوم کے ساتھ ایکسپریس نیوز کے ساتھ کھڑے ہیں
وفاقی اور صوبائی حکومتیں اگر ایسے جرائم کا خاتمہ نہیں کر سکتیں تو مستعفٰی ہو جائیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ایکسپریس نیوز پر حملہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صحافتی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپریس نیوز کی ٹیم جرات مند ہے اسے ہراساں نہیں کیا جا سکتا۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اگر ایسے جرائم کا خاتمہ نہیں کر سکتیں تو مستعفٰی ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ترین ستون ہے اس پر دہشت گردانہ حملے کرنے والے ملک و قوم کے بدترین دشمن ہیں، مگر ایسی بزدلانہ کارروائیاں میڈیا کی طاقت کو کبھی کم نہ کر سکیں گی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ یہ حملہ دراصل آزادی ذرائع ابلاغ کو روکنے کی سازش ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایکسپریس نیوز ملک میں مثبت قدروں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ایسی سفاکانہ کارروائیاں حق اور سچ کی آواز کبھی نہیں دبا سکتیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان پوری قوم کے ساتھ ایکسپریس نیوز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top