لوگرونیو (سپین) میں منہاج یوتھ لیگ کا 25 واں یوم تاسیس کی تقریب

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر 30 نومبر 2013ء بروز ہفتہ منہاج یوتھ لیگ لوگرونیو (سپین) کے زیر اہتمام شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت امیر منہاج القرآن لوگرونیو علامہ صفدر مجید قادری نے کی جبکہ صدر منہاج القرآن لوگرونیو میاں عبد المنان اور سیکرٹری نشرو اشاعت حافظ غلام مجتبیٰ اْندلسی نے پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

منہاج یوتھ کے نوجوانوں نے صدر شاداب بشیر ساہی کی قیادت میں خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں منہاج یوتھ لوگرونیو کی طرف سے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت پر فخر کا اظہار کرتے پہلے سے زیادہ جوش و جذبے سے کام کرنے کا عہد کیا۔

رپورٹ: غلام مجتبیٰ اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top