منہاج القرآن پبلی کیشنز کی انٹرنیشنل بُک فیئر 2013، ایکسپو سنٹر کراچی میں شرکت

کراچی ایکسپو سنٹر میں نوویں انٹرنیشنل بُک فیئرمیں پاکستان بھر کے پبلشرز کے علاوہ تقریباً 30 ممالک کے پبلشرز نے بھی شرکت کی ہے۔ جس میں منہاج القرآن پبلشرکی طرف سے جامعۃ المنہاج لیاری اور تحریک منہاج القرآن لیاری ٹاؤن کے تعاون سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب و کیسٹ کا سٹال لگایا گیا۔

جس کی افتتاحی تقریب میں نثار احمد کھوڑو (وزیر تعلیم سندھ اور شہلا رضا (اسپیکر سندھ اسمبلی) نے شرکت کی۔ حافظ اشتیاق علوی (کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن صدر ٹائون) اور زاہد لطیف (آرگنائزر جامعۃ المنہاج طارق روڈ کراچی) نے نثار احمد کھوڑو (وزیر تعلیم سندھ) اور شہلا رضا (اسپیکر سندھ اسمبلی) کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مبسوط تاریخی فتوٰی کتاب "دہشت گردی اور فتنہ خوارج" پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top