لودہراں: ایم ایس ایم کی تنظیم نو

گورنمنٹ ڈگری کالج لودھراں میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیم نو کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر چوہدری محمد عمیر، نائب صدر سید ارغمان بخاری، سینئر نائب صدر راؤ محمد سعید، جنرل سیکرٹری محمد شان، سیکرٹری انفارمیشن جام محمد صفدر، فنانس سیکرٹری محمد فیاض، سیکرٹری دعوت محمد نادر، سیکرٹری ممبر شپ محمد ظفر، سیکرٹری سپورٹس عبد العیلم، محمد رحاب اور سیکرٹری میڈیا محمد اسد کو منتخب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج لودھراں میں ضلعی صدر ملک محمد عمر فاروق، تحصیلی صدر چوہدری امیر علی اور سیکرٹری میڈیا کاشف علی مصطفوی نے کالج میں سٹوڈنٹس کو اس نظام حکومت کے بارے میں آگاہ کیا اور ان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا انقلابی پیغام دیا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہم سٹوڈنٹس کے ہاتھ سے اسلحہ چھین کر ان کے ہاتھوں میں قلم تھمانا چاہتے ہیں۔ ہمارا مقصد مصطفوی انقلاب ہے، ہمارا مشن صرف اور صر ف انقلاب پر ہے۔ ہمیں اپنی تمام تر صلاحیتیں مصطفوی انقلاب پر صرف کرنا ہوں گی اور ان شا ء اللہ وہ وقت دور نہیں جب مصطفوی انقلاب کا سورج طلوع ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top