ڈاکٹر طاہر القادری کی مولانا شمس الرحمان کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اہلسنت و الجماعت کے رہنما مولانا شمس الرحمان کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کا تسلسل قومی و ملکی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان ان کے اہل خانہ اور جماعت کے قائدین و کارکنان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکومت شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔ پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے اور کسی جگہ حکومتی رٹ نظر نہیں آتی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top