لاہور: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام محفل انوار مصطفی (ص)

تحریک منہاج القرآن بادامی باغ لاہور کے زیراہتمام محفل انوار مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری فیض رسول نے حاصل کی۔ بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں سرور صدیق، غلام عباس منہاج نعت کونسل، محمد عینی قادری، حافظ طارق، احسن رضا اور رضوان نوشاہی نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ تقریب میں نقابت کے فرائض اسماعیل انعام نے سرانجام دیے۔ اس موقع پر علامہ غلام ربانی تیمور نے شان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شان اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔ اختتام پر اللہ کے حضور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top