اٹک: ایم ایس ایم کا تربیتی کنونشن

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اٹک کے زیراہتمام تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی مرکزی صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف تھے۔ پروگرام میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مجاہد مصطفوی اور ایم ایس ایم اٹک کے صدر محمد بصیر اور جنرل سیکرٹری حسنات اکبر بھی موجود تھے۔ طلبہ سے خطاب کر تے ہوئے عرفان یوسف کا کہنا تھا کہ انقلاب کیلئے تمام طلبہ بھرپور کوشش کریں اور قائد کے پیغام کو ہر شخص تک پہنچائیں۔ پروگرام کے اختتام پر پورے پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top