دیپالپور: ڈاکٹر طاہرالقادری کی جماعت انقلاب کا نمازی بننا ہی استحصالی نظام سے نجات کا واحد راستہ ہے، سید ابو داؤد شاہ بخاری

(مورخہ 07 دسمبر 2013) تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے ضلعی امیر سید ابو داؤد شاہ بخاری نے دیپالپور کے نواحی گائوں ڈولووال میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء محفل کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری نے ایک کروڑ نمازیوں کو پکارا ہے۔ آئیں! ہم سب ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں جمع ہو کر وطن عزیز کی بقاء اور سلامتی کیلئے اس قافلہءِ حسینی میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی اور لاقانونیت نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے جس سے نجات پانا انتہائی ناگزیر ہو گیا ہے۔ حاضرین محفل نے ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے اس قافلہ حسینی میں شریک ہونے کا عزم کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top