چکوال: تحریک منہاج القران کے زیراہتمام ٹرینگ ورکشاب کا انعقاد

چکوال ( ) تحریک منہاج القران تحصیل چکوال کے زیراہتمام دو کروڑ نمازیوں کی تیاریوں کی سلسلہ میں ٹرینگ ورکشاب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تحصیل چکوال کی تمام 30 یونین کونسل کے ناظمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سہیل جنجوعہ، محمد احسان سنی ناظم تحصیل چکوال، اور توقیر مغل نے شرکاء کو مصطفوی کا رکنان اور نقباء کے حوالے سے ٹریننگ دی اور یونین کونسلز سے یونٹ تک ٹارگٹ دیئے گئے۔

اس موقع پر 5 جنوری کو راولپنڈی ریلی میں شرکت کے لئے گاڑیوں کے ٹارگٹ دیئے گئے۔ جن یونین کونسل کے ناظمین نے شرکت کی ان میں UC دلہہ، وروال، سہگل آباد، پادشہان، بلکسر، کوٹ چوہدریاں، بھگوال، سہگل آباد ڈب، مرید، بھون اور چکوال شہر کے 5 یونین کونسل کے ناظمین بھی موجود تھے۔ پروگرام میں حاجی عبدالغفور، شیخ غلام رضا اعوان، حاجی نذیر عادل، طارق گولڈن، کپٹن شفاقت اور محمد نصیر نے خصوصی شرکت کی آخر میں احسان سنی ناظم تحریک منہاج القران تحصیل چکوال نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور الطاف حسین علوی ناظم یونین کونسل اوڈھروال نے خصوصی دعا کروائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top