اسلام آباد: طلباء اور نوجوان کسی بھی قوم کے معمار ہوتے ہیں

اسلام آباد(میڈیا سیل)16دسمبر 2013ء مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے صدر سعید خان نیازی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی97 فیصد عوام سے لقمہ چھیننے کی پالیسیاں جاری ہیں۔ غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا ایک سلسلہ ہے جو جاری ہی ہے۔ پٹرول کے نرخوں سے بھی عوام تنگ ہے جب کہ ڈالر نے ملکی معیشت کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ طلباء اور نوجوان کسی بھی ملک و قوم کے معمار ہوتے ہیں اور وہ ملک میں مثبت اور حقیقی تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ نے ہمیشہ علم کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔ قلم، کتاب، اور کردار ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ 29 دسمبر اور5 جنوری کو پاکستان عوامی تحریک نے جو مہنگائی کے خلاف کرپشن کی کال دی ہے اس میں طلباء کی کثیر تعداد شرکت کرے گی کیوں کہ جان لیوا مہنگائی سے طلباء بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہے۔ ان احتجاجی ریلیوں میں طلباء کی کثیر شرکت یہ ثابت کر دے گی ملک کے نوجوان ان حکمرانوں کی ناقص منصوبہ بندی اور ان کی صفر کارکردگی کو مسترد کرتے ہیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلبا ء اور عوام میں شعور اور آگہی کے ذریعے پر امن اور سبز انقلاب لانا چاہتی ہے جس کے لیئے وہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ ہماری محنت عزمِ مصمم کے ساتھ جاری ہے اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں رہا جب سرزمینِ پاکستان پر مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہو جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top