فیصل آباد: منہاج القرآن اسلامک اکیڈمی نگہبان پورہ میں سالانہ فیسٹیول کی تقریب

فیصل آباد ( ) منہاج القرآن اسلامک اکیڈمی نگہبان پورہ میں سالانہ فیسٹیول کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس سے ضلعی ناظم میا ں کاشف محمود اور پرنسپل میاں اکرام الحق طاہرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد اعلیٰ تعلیمی معیار اور اسلام کے آفاقی نظام کو طلباء تک پہنچانا ہے۔ قوموں کی تعمیر میں باشعور نوجوان اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ شعور کے لیے اچھے ماحول میں تعلیم و تربیت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ طلباء اپنا رشتہ اسلحہ کی بجائے کتاب سے جوڑیں اور معاشرے میں مثبت رویوں کے فروغ کے لیے کردار ادا کریں۔ ہم طلبہ میں فروغ امن کے لیے رواداری اور الفتوں کا پیغام عام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر حاجی اشرف قادری، محمد ضیاء اللہ، افتخار احمد، سید محمد طسن گیلانی، شیرون بھٹی، محمد مجتبیٰ، رضوان احمد، ماسٹر غلام حیدر، ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کا عہد کرتے ہیں۔ فروغ امن کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جدوجہد ہمارے لیے زاد راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر قوم ترقی نہیں کر سکتی لہذا طلبہ کی اولین ذمہ داری صرف اور صرف تعلیم کا حصول ہے۔ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں طلبہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مہنگائی کے حالیہ طوفان کی وجہ سے طلبہ کا تعلیم حاصل کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ علم کی اہمیت سے بہرہ ور قومیں اپنے ممالک میں بچوں کو مفت تعلیم دے رہی ہیں۔ لیکن پاکستان میں تعلیم کا حصول مشکل ہو گیا ہے جس کی وجہ کرپٹ نظام انتخاب ہے۔ ملک میں نظام تعلیم کو بہتر اور آسان بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top