چکوال: 29 دسمبر کی ریلی انقلاب کی راہ میں سنگ میل ثابت ہو گی

چکوال ( ) تحریک منہاج القرآن کی ضلعی ایگزیکٹو کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس کی صدارت ڈویژنل کوآرڈینیٹر ملک مظفر اعوان نے کی، اس اجلاس میں مہنگائی، بدامنی، معاشی صورتحال کے تناظر میں پاکستان عوامی تحریک کی 29دسمبر کی ریلی میں شرکت کیلئے چاروں تحصیلوں کو ٹاسک دے دیا گیا۔ یہ ریلی ناصر باغ تا اسمبلی ہال لاہور منعقد ہو رہی ہے جس میں ڈاکٹر طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔

ملک مظفر اعوان نے کہا کہ یہ ریلی انقلاب کی راہ میں سنگ میل ثابت ہو گی انہوں نے زور دیا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ موبیلائز کیا جائے تاکہ وہ آئین کے آرٹیکل 38 کے تحت اپنا حق حاصل کر سکیں جس کی آئین انہیں اجازت دیتا ہے۔ اجلاس میں حاجی عبدالغفور شیخ، ڈاکٹر سہیل جنجوعہ، حاجی محمد صفدر، محمد احسان سنی، حافظ محمد خان، حاجی مزمل عباس، غلام رضا اعوان، حاجی عبدالغنی اورتوقیر مغل نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top