تحریک منہاج القرآن کے تحت بنگلور (بھارت) میں ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس عالم اسلام کا تاریخی اجتماع ثابت ہوگی۔ محمد حفیظ

ڈاکٹر طاہرالقادری بنگلور میں ایک کروڑ سے زائد عشاقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب کریںگے۔
پاکستان کے ہر بڑے شہر میں بڑا اجتماع ہوگا اور خطاب بذریعہ وڈیو لنک دکھایا جائے گا
تحریک منہاج القرآن اسلام آبادکے کنونشن سنٹرمیں میلاد کانفرنس کاانعقاد کرے گی

اسلام آباد( )25دسمبر 2013ء تحریک منہاج القرآن اسلام آباد سٹی کے ناظم محمدحفیظ نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 11,12 ربیع الاول کی درمیانی شب سالانہ عالمی میلاد کانفرنس اس بار بھارت کے شہر (بنگلور) میں منعقد ہو رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سیل میں اخبار کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن انڈیا کے تحت ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس کے لئے ایک کروڑ دعوت نامے تقسیم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مینار پاکستان پر ہونے والی سالانہ عالمی میلاد کانفرنس جس میں لاکھوں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شرکت کرتے تھے، اس بار انڈیا کے شہر بنگلور میں منعقد ہوگی اور اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد سمیت پاکستان کے ہر بڑے شہر میں بھی میلاد کانفرنسز منعقد ہوں گی، جن میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے، پاکستان میں ہر بڑے شہر میں انعقاد پذیر میلاد کانفرنمسز میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا خطاب بذریعہ وڈیو لنک دکھایا جائے گا۔

انہوںنے بتایا کہ اسلام آباد میں میلاد کانفرنس کنونشن سنٹراسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کاخطاب بذریعہ وڈیولنک دکھایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع کو پوری دنیا اور خصوصا نوجوانوں کے دلوں میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کواجاگر کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top