لاہور: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کی کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس تقریب میں شرکت اور مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی مبارکباد

ہیپی کرسمس کے موقع پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا اور ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد شاہ نے کیتھیڈرل چرچ آف پاکستان مال روڈ لاہور میں بشپ عرفان جمیل، ریورنڈ شاہد معراج اور ریورنڈ قیصر ندیم جوزف سے ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے کرسمس کی مبارکباد دی۔ علاوہ ازیں کیتھولک کیتھیڈرل چرچ میں آرچ بشپ رابرٹ سبسٹین شاہ سے بھی ملاقات کی اور تمام مسیحی برادری کو نظامت بین المذاہب اور شیخ الاسلام کی جانب سے مبارکباد دی۔ دریں اثناء نولکھا پیریسٹیرئن چرچ میں ریورنڈ ڈاکٹر مجید سے ملاقات کی اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top