لاہور: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بلڈ گروپنگ کیمپ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منہاج لیب شالا مار کے تعاون سے ایک بلڈ گروپنگ کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ کے افتتاح سے قبل تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی، بعد ازاں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ اور مہمان خصوصی کرنل سید علی رضا نے کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹرٹ کے احباب اور کالج آف شر یعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبہ نے اپنا بلڈ گروپ چیک کروایا۔ کیمپ میں بلڈ گروپ چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ہر بندے کا ڈیٹا بھی لیا گیا تاکہ مرکزی سیکرٹریٹ کے احباب، شریعہ کالج کے طلبہ اور ضرورت مند افراد کو خون کی ضرورت پیش آنے پر مدد کی جا سکے۔ اس کیمپ کے کوارڈینیٹر محترم حافظ خرم شہزاد اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھے جنہوں نے مزید بتایا کہ اسی طر ح کے کیمپ آنے والے دنوں میں منہاج القرآن کے تمام تعلیمی ادارہ جات کے اندر کیے جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top