تمام مذاہب کی مذہبی، سماجی اور سیاسی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ سہیل احمد رضا

مسیحی برادری کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے کرسمس پر مبارکباد

مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے بشپ آف لاہور بشپ عرفان جمیل کیتھیڈرل چرچ آف پاکستان، پاسٹر شاہد معراج، ریورنڈ قیصر ندیم جوزف کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ نیز کیتھولک بشپ آف لاہور آرچ بشپ رابرٹ سبسٹین شاہ سے کیتھڈرل چرچ میں ملاقات کی اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر سید امجد شاہ بھی انکے ساتھ موجود تھے۔ دریں اثناء سہیل احمد رضانے نولکھا چرچ کے ڈاکٹر مجید ایبل کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد دی۔ سہیل احمد رضا نے اس موقع پر کہا کہ تمام مذاہب کے پیروکاروں کا احترام ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ قیام پاکستان میں مسیحی برداری نے اہم کردار ادا کیا۔ جسے کبھی فراموش نہیں کیاجا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام مذاہب کی مذہبی، سماجی اور سیاسی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top