پاکپتن شریف: ٹریننگ کیمپ برائے مصطفوی کارکنان

(مورخہ 14 دسمبر 2013ء  بروز ہفتہ) تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیر اہتمام مصطفوی کارکنان کی تیاری کے سلسلہ میں ٹریننگ کیمپ کا اہتمام 15/SP میں کیا گیا جہاں یونین کونسل نمبر 12, 13, 14 تحصیل پاکپتن کے ورکرز کی مصطفوی کارکنان کی تیاری کے حوالہ سے ٹریننگ کی گئی۔ ٹریننگ کیمپ میں امیر تحریک پاکپتن شریف ابو داؤد شاہ بخاری و ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کے علاوہ کیمپ میں تینوں یونین کونسلز کے جملہ فورمز کے صدور، ناظمین و دیگر عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔

 

پروگرام کا باقاعدہ آغاز ظہر کی نماز کے بعد تلاوت قرآن پاک و نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ جس کے بعد امیر تحریک ابو داؤدشاہ بخاری نے ٹریننگ کیمپ کے اغراض ومقاصد بیان کیے اور شرکاء کو ڈاکومنٹری "انقلابی ساتھیو بڑھتے چلو" دکھائی گئی۔ اس دعوت کے نتیجہ میں حاضرین میں سے بہت سے لوگوں نے مصطفوی کارکنان، نقباء اور جانثاران کیلئے اپنے آپ کو پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top