پاکپتن شریف: 29 دسمبر کی ریلی کے سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران کا اجلاس

مورخہ 20 دسمبر 2013ء بروز جمعۃ المبارک تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن شریف کے زیر اہتمام 29 دسمبر کی ریلی میں شرکت کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس تحصیل ہیڈ کواٹر پاکپتن شریف میں ہوا۔ اجلاس میں تمام تحصیلی عہدیداران کے علاوہ MYL, MSM اور منہاج القرآن علماء لیگ کے جملہ عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

نماز جمعہ کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر امیر تحریک ابو داؤد شاہ بخاری نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 29 دسمبر کو لاہور کی ریلی میں تمام عہدیداران و کارکنان بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ظالم حکمرانوں سے نجات کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری نے آواز بلند کی ہے، ہم سب کو اس میں بھرپور کردار ادا کرنا ہے اور عوام کو بھی یہ پیغام پہنچانا ہے کہ وہ ظلم کے نظام کے خلاف سراپا احتجاج ہوں، تاکہ کرپٹ نظام کو سمندر برد کر کے عوام کو انکے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچائے جا سکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top