قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا پاکستان سیاستدانوں کی سیاست کی بھینٹ چڑھ رہا ہے۔ قاسم مرزا

29 دسمبر کو قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان کی تکمیل کی جدوجہد کا آغاز ہو گا۔ سعید نیازی
ایم ایس ایم کے نوجوان قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان کے حصول کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے شانہ بشانہ کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی رہنما قاسم مرزا نے کہا ہے کہ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان کے باسی کرپٹ اور استحصالی نظام کے باعث چند خاندانوں کے ہاتھوں غلام بنے ہوئے ہیں۔ آج غلامی کی زنجیروں کو قومی شعور سے توڑکر میدان عمل میں نکلنا ہو گا۔ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا پاکستان سیاستدانوں کی سیاست کی بھینٹ چڑھ رہا ہے اس لئے نظریاتی ریاست کو بچانے کیلئے عوام کو مفاد پرستانہ سیاست کے خلاف اپنے حقوق کے تحفظ اور حصول کے لئے سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم ایس ایم کے زیراہتمام یوم قائد کے موقع پر پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان کے حصول کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ نبھانے کا عزم کیا۔ ایم ایس ایم اسلام آباد کے صدر سعید نیازی نے کہا کہ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان میں سرمایہ داریت، جاگیرداریت اور موروثیت کی قطعاً گنجائش نہ تھی مگر بدقسمتی کہ آج ان طبقات نے پورے معاشرے کو جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے جکڑ رکھا ہے۔ مجبوریت کو جمہوریت کا نام دے کر غریب عوام کا بدترین استحصال کیا جا رہا ہے۔ آئین کی روح کو مسخ کر کے آمریت کو جمہوریت کا نام دے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے ذریعے قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان کو مفاد پرست طبقے کی لوٹ مار کی نظر کر دیا گیا ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان عوامی تحریک کے شانہ بشانہ ظلم کے خلاف سینہ سپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو ملک بچانے کیلئے پرامن جدوجہد کرنا ہو گی۔ پاکستان عوامی تحریک قائد کے ویژن کے مطابق پاکستان کا استحکام اور ترقی چاہتی ہے۔ پاکستانیوں کواپنا حق لینے کیلئے گھروں سے نکلنا ہو گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا مقصد قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی جدید اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہے اس کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔ 29 دسمبر کو قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان کی تکمیل کی جدوجہد کا آغاز ہو گا اور بہت جلد جماعت انقلاب کی کال دے کر اس مقصد کو حاصل کر لیا جائے گا۔ اہل لاہور 29 دسمبر کو لاہور کی سڑکوں پر وہ نظارہ دکھا دیں کہ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی روح خوش ہو جائے۔ بدترین کرپشن اور مہنگائی کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کی ریلی سبز انقلاب کا نقطہ آغاز ثابت ہو گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top