قرض اتارو ملک سنوارو کانعرہ لگانے والوں نے قوم کو بھکاری بنا دیا۔ انصار ملک

آئی ایم ایف کی شرائط کو تسلیم کرکے غریب عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسادیا
عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کو امید کی آخری کرن سمجھ کر کشاں کشاں عوامی تحریک کے دست و بازو بن رہے ہیں

اسلام آباد ( ) 26 دسمبر 2013ء پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری انصارملک نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اپنے سابقہ دور میں قرض اتارو ملک سنوارو کا نعرہ لگا کر عوام سے اربوں روپے بٹورے، لیکن نہ ہی قرض ا تارا گیا اور نہ ہی عوام کو اس رقم کا آج تک کوئی حساب دیاگیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک کروڑ نمازیوں کی تیا ری کے لئے برسرپیکار مصطفوی کارکنان کے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرض اتارو ملک سنوارو کا نعرہ لگانے والوں نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر قرض لے کر پوری قوم کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور غریب عوام کی کمر میں چھراگھونپا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے دوران عوام کو سبز باغ دکھانے والے اپنے وعدوں کو بھول گئے ہیں۔ پاکستانی عوام کی اکثریت ڈاکٹر طاہرالقادری کواپنا مسیحا جان کر کشاں کشاں پاکستان عوامی تحریک کے دست وبازو بن رہے ہیں، وہ د ن دور نہیں جب ڈاکٹر طاہرالقادری انقلاب کی کال دیں گے اور عوام کا سمندر ظالم حکمرانوں کا بستر گول کر دے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top