ڈنمارک: منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کا سالانہ میلاد امن مارچ 4 جنوری 2014 کو ہوگا

ڈنمارک (محمد منیر طاہر) منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام گذشتہ کئی سالوں سے میلاد امن مارچ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔گذشتہ کئی سالوں سے بلاناغہ ہونے والے اس امن میلاد مارچ کی تمام تیاریاں مکمل ہیں مختلف علاقوں سے شرکت کے لیے آنے والوں کے لیے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے، مارچ کے اختتام پر یہ بسیں شرکاء کو لے کر اپنے اپنے علاقوں کی طرف روانہ ہوں گی۔اس دفعہ ہونے والا میلاد کا جلوس مشعل بردار ہوگا جوکہ شام ساڑھے چار بجے سونا مارکن پارک سے شروع ہوکر چھ بجے کوپن ہیگن کے قلب میں واقع ٹاون ہال پہنچے گا، جہاں پر اختتامی خطاب ڈینش زبان میں ہوگا اور مسلمانان ڈنمارک کی جانب سے اہل ڈنمارک کو امن اور خیر سگالی کے پیغام کے طور پر آسمان کی جانب روشن دئیے چھوڑے جائینگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top