ایم ایس ایم ڈھلہ (پہاڑپور) کے زیراہتمام عوامی میٹنگ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈھلہ تحصیل پہاڑپور کے زیراہتمام 16 دسمبر 2013ء کو عوامی میٹنگ کی گئی جس میں خصوصی شرکت ایم ایس ایم کے مرکزی نائب صدر رضی طاہر نے کی۔ جبکہ ڈویژنل کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم ڈیرہ اسماعیل خان جلال الدین لودھی، صدر ایم ایس ایم پہاڑ پور اقبال ساحر، نائب صدر محمد یعقوب ودیگر ذمہ داران ووابستگان اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان رضی طاہر نے کہا کہ تبدیلی کے آزمودہ راستوں کو بار بار آزمانہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔ ہم نے 11 مئی کو بھی موجودہ کرپٹ سسٹم کی اصلیت جان لی، اب وقت آگیا ہے کہ قوم ہوش کے ناخن لے اور سسٹم کو سمندر برد کرنے کی تیاری کرے۔ ملک بھر سے کروڑوں لوگ اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں تب انقلاب کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ انقلاب کیلئے وہی کردار ادا کریں جو قیام پاکستان کے وقت طلبہ نے ادا کیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top