ایم ایس ایم پہاڑپور کے زیراہتمام عوامی کارنر میٹنگ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل پہاڑپور کے زیراہتمام مورخہ 22 دسمبر2013ء کو عوامی میٹنگ کی گئی جس میں خصوصی شرکت ایم ایس ایم سنٹرل کیبنٹ کے ممبر حافظ ثمر عباس نے کی جبکہ ڈویژنل کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم ڈیرہ اسماعیل خان جلال الدین لودھی، صدر ایم ایس ایم پہاڑ پور اقبال ساحر، نائب صدر محمد یعقوب و دیگر ذمہ داران ووابستگان اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممبر سنٹرل ایگزیگٹو ایم ایس ایم حافظ ثمر عباس نے کہا کہ وطن عزیز کے غیور طلبہ انقلاب کیلئے وہی کردار ادا کریں جو قیام پاکستان کے وقت طلبہ نے ادا کیا تھا۔ جواں، بوڑھے، بزرگ، مائیں، بہنیں سب مل کر انقلاب کی تاریخ دہرا دیں اور دنیا کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کریں۔ ظلم کے خاتمے کیلئے ہمیں باہر نکلنا ہوگا، خاموشی ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top