چکوال: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عالمی میلاد کانفرس براہ راست دکھائی جائے گی

تحریک منہاج القرآن تحصیل چکوال کے ناظم محمد احسان سنی نے کہا ہے کہ 11 اور 12 ربیع الاول کو ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس بلاشبہ دنیا میں براہ راست دیکھے جانے والی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔ اللہ تعالی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی میلاد کی شکل میں اس کا سہرا تحریک منہاج القرآن کے سر سجایا ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری بنگلور انڈیا سے براہ راست خطاب کریں گے جوکہ بذریعہ ویڈیو لنک پاکستان کے ہر تحصیلی ہیڈ کوارٹر اور پوری دنیا کے ہر شہر میں براہ راست ویڈیو لنک کے ذریعہ دیکھایا جائے گا۔ اس سلسلے میں چکوال کے اندر یہ پروگرام الائیڈ بنک پارک میں منعقد ہوگا جس کی تشکیل دی گئی کمیٹیاں اپنے کام میں مصروف عمل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top