چکوال میں 11، 12 ربیع الاول کی درمیانی شب عالمی میلاد کانفرنس الائیڈ بنک پارک میں براہ راست دکھائی جائے گی۔ حاجی مزمل عباس

چکوال () پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال کے سینئر نائب صدر حاجی مزمل عباس نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی دھوم کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن پروگرامز کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ہر تحصیلی ہیڈ کوارٹر ز پر عالمی میلاد کانفرنس کا اہتما م کیا جارہا ہے اور چکوال میں11، 12 ربیع الاول کی درمیانی شب کو الائیڈ بنک پارک میں عالمی میلاد کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری بنگلور انڈیا سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے اس پروگرام کو حتمی شکل دی جارہی اور کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں پروگرام ساری رات جاری رہے گا اور منھا ج نعت کونسل کے اراکین بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حاجی عبد الغفور شیخ، محمد احسان سنی، ڈاکٹر سہیل جنجوعہ، حاجی محمد صابر، چوہدری نذرحسین، حاجی محمد صفدر، غلام رضا اعوان، ملک احسان محفوظ، توقیر ایڈووکیٹ، جہانگیر حسین، باقر قریشی، ہارون حیدر، شاہد شاہ، ملک نذر حسین، نصیر احمد، طارق محمود یوتھ لیگ، اور ایم ایس ایم اور منھاج القرآن ویمن لیگ اس پروگرام میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں

چکوال () تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر حاجی عبد الغفور شیخ نے شیخ اکرام فاروقی اور ذوالفقار میر کی والدہ کی وفات پر ا ظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومین کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقامات عطا فرمائے

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top