پاکستان عوامی تحریک کی بیداری شعور مہم میں میڈیاکا اہم کردار ہے۔ خرم نوازگنڈاپور

پاکستان عوامی تحریک آرٹیکل 38 کانفاذ چاہتی ہے، جس سے عوام کو حقوق مل سکیں
ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوام کو آئین اور قانون کاشعور دیا ہے، اور ان کواپنے حقوق کی پہچان کرائی ہے

اسلام آباد ( )06جنوری 2014ء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کی بیداری شعور مہم جس کے ذریعے عوام تک ڈاکٹر طاہرالقادری کاانقلابی پیغام پہنچایا جا رہا ہے، پاکستان عوامی تحریک اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا انقلابی پیغام عوام تک پہنچانے کے لئے میڈیا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے زیراہتمام منعقدہ میڈیا ورکشاپ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ جبکہ اس موقع پر انچارج میڈیا سیل مصطفی خان، میڈیا کوآڈینیٹر غلام علی خان، اختر راجہ، قاری منہاس، مبشر رندھاوا اور دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری گزشتہ 33 سالوں سے عوام کے حقوق اور نظام کی حقیقی تبدیلی کے لئے عوام کا شعور بیدار کر رہے ہیں، انہوں نے ہمیشہ آئین کی پاسداری اور قانون کی عمل داری کی بات کی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری آئین کے آرٹیکل 38 کا حقیقی نفاذ چاہتے ہیں، جس سے غریب عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر مل سکیں۔ آج ڈاکٹر طاہرالقادری کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف کرپٹ عناصر ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کر رہے ہیں وہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کا کردار ادا کر رہے ہیں، پوری قوم ان کے کردار سے واقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کرپشن، رشوت، دھن، دھونس، دھاندلی، غنڈہ گردی کے نظام کو زمین بوس کیا جائے، جس کے لئے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری جب انقلاب کی فائنل کال دیں گے تو کروڑوں کی تعداد میں عوام نکلیں گے اور عوام دشمن نظام کو سمندر برد کردیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top