اوکاڑہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مشعل بردار جلوس

ہر سال کی طرح اس سال بھی تحریک منہاج القرآن تحصیل اوکاڑہ کے زیراہتمام 7واں سالانہ مشعل بردار جلوس 4 جنوری بروز ہفتہ نکالا گیا۔ جلوس کا آغاز ہارنیاں والا چوک سے ہوا، جلوس کی صدارت محمد حفیظ قادری ضلعی امیر، خالد محمود قادری تحصیل صدر اوکاڑہ نے کی، جبکہ جلوس میں دیگر تنظیمات جس میں سنی تحریک، ATI، میلاد کمیٹی نے شرکت کی۔ تلاوت کی سعادت قاری عظمت نے حاصل کی، جبکہ نعت شریف کی سعادت انوار فریدی نے حاصل کی۔ جلوس ہارنیاں والا سے شروع ہوکر غوثیہ مسجد تک گیا۔ آخر میں وقاص قادری نے میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل پر سیر حاصل گفتگو کی اور کامیاب مشعل بردار جلوس پر مبارک باد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top