ہالینڈ: دنیا کے موجودہ حالات میں مسلم امہ کا کردار (لیکچر تسنیم صادق القادری)

منہاج ایجوکیشن انسیٹیوٹ ہالینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 04 جنوری 2014 کو ایک تقریب منعقدہوئی جس میں موجودہ حالات میں امت مسلمہ کا کردار پر خصوصی ڈسکشن ہوئی اور استاد تسنیم صادق القادری نے خصوصی لیکچر دیا جسے سننے کے لئے دور ونزدیک سے منہاج القرآن کے رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

تقریب سے ڈچ زبان میں خطاب کرتے ہوئے استاد تسنیم صادق القادری نے کہا ہے کہ سائنسی ترقی کے اس دور میں دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملانے کے لئے مسلم ممالک کو تعلیم پر توجہ دینا ہوگی اور تمام سیاسی پہلو اور نظریاتی تفریق کو بالائے طاق رکھ کر تعلیم کو فروغ دینا ہوگا، کیونکہ مسلم ممالک اور مسلم امہ کے موجودہ حالات کا بغور جائزہ لیا جائے تو جتنی شدت سے آج تعلیم کی اہمیت محسوس ہو رہی ہے شاید اتنی ضرورت کبھی بھی نہ رہی ہو کیونکہ آج کے دور میں اکثر مسلمان ممالک تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے دنیا سے اور آج کے وقت کی رفتار سے بہت پیچھے رہ چکے ہیں حالانکہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تعلیم کو حاصل کرنے پر زور دے کر اس کی اہمیت کا احساس دلایا ہے، کیونکہ تعلیم سے ہی انسان انسان بنتا ہے۔ سائنسی تعلیم میں ترقی کرتے ہوئے آج کا انسان کس مقام تک جا پہنچا ہے؟ کاش مسلم امہ اپنا ضائع کیا وقت دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کریں اور تعلیم کو عام کرنے کے لئے اپنے شہریوں کو ہر قسم کی سہولت دینے کی حقیقی منصوبہ بندی کریں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عمر مرزا نے منہاج ایجوکیشن انسٹیوٹ کی کلاسز کو روٹرڈیم شہر سے دی ہیگ میں منہاج القرآن کے مرکز میں منتقل کرنے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور منہاج ایجوکیشن سٹی لاہور کی تفصیلات بیان کی جس کے مطابق مستقبل قریب میں دو سو ایکڑ زمین پر اس منصبوبے کو انشاء اللہ مکمل کیا جائے گا اور اس منہاج ایجوکیشن سٹی میں میڈیکل کالج، ہسپتال، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالجز کے علاوہ منہاج یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا اس کے علاوہ 25 ہزار طلبہ کی تعلیم و تربیت اور کفالت کا انتظام کیا جائے گا۔ تقریب میں ڈچ یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء و طالبات کثیر تعداد میں شریک تھے۔ یاد رہے کہ اس تقریب میں خواتین کے لئے علیحدہ باپردہ نشستوں کا انتظام کیا جاتا ہے اور اس لیکچر کا اہتمام ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں ہو گا۔

رپورٹ: امانت علی چوہان(دی ہیگ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top