جاپان: جامع مسجد المصطفیٰ مرکز منہاج القرآن کی نئی انتظامیہ کا چناؤ

مورخہ 29 دسمبر 2014 مرکز منہاج القرآن لاہور کے نوٹیفکیشن کے مطابق اباراکی کین کی نو منتخب تنظیم اور رفقاء کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے قائمقام صدر محمد سلیم خان نے کی۔

اجلاس کی باقاعدہ کارروائی حافظ محمد یعقوب کی تلاوت سے شروع ہوئی، نعت شریف کے بعد جملہ رفقاء واراکین نے متفقہ طور پر جامع مسجد المصطفیٰ مرکز منہاج القرآن کی نئی انتظامیہ کے لئے حافظ محمد ایوب کو صدر، سید مطہر حسین شاہ کو سیکرٹری جنرل،عظیم بٹ کو ڈپٹی سیکرٹری فنانس مقرر کیا گیا، جبکہ باقی عہدیداران کا چناؤ کا اختیار دستور العمل کے مطابق اسی کمیٹی کو دیا گیا۔ یاد رہے کہ جامع مسجد کی تمام انتظامیہ کے لئے لاہور مرکز پر تاحیات رفاقت کا ہونا لازم ہے اور چناؤ میں بیٹھنے کے لئے بھی یہی شرط ہے۔

مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین میں ہونے والے اجلاس میں حافظ محمد یعقوب مغل نے سابقہ مسجد انتظامیہ کو حسب دستور ختم کرنے کا اعلان کیا۔ 2 سال مکمل ہونے پر نئی انتظامیہ کا چناؤ عمل میں لایا جاتا ہے۔ پرانی تنظیم کے صدر محمد ایاز، جنرل سیکرٹری عمران بیگ اور دیگر ساتھیوں کی خدمات کو سراہا گیا۔ اختتام پر علامہ محمد شکیل ثانی نے نئی انتظامیہ کی کامیابی کے لئے دعا کی۔

رپورٹ: ثاقب الرحمن

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top