پنڈ دادن خان: عالمی میلاد کانفرنس 2014

تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ پنڈدادن خان میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ بنگلور میں تحریک منہاج القرآن انڈیا کے زیراہتمام بھارتی تاریخ کا میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا اجتماع تھا جس میں لاکھوں عشاقان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top