کوہاٹ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

علامہ حافظ یاسر نسیم نقشبندی کا خصوصی خطاب

تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام جامع مسجد حضرت حاجی بہادر میں ایک عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت سید ابرار حسین شاہ نے کی۔ اس موقع پر پروفیسر محمد اسلم فیض مہمان خصوصی تھے، جبکہ دیگر مہمانوں میں ہمت خان، سید سمیع الدین شاہ، الحاج صوفی غلام محمد نقیبی اور سید شفاعت حسین بھی شامل تھے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز، وکلاء اور علماء ومشائخ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں میں شرکت کی۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز حافظ قاری عبد القیوم نے صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا، جبکہ توقیر زمان قادری نے بارگاہ سرور کونین میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس میں علامہ حافظ یاسر نسیم نقشبندی نے ’’آؤ کے سب حضور سے عہد وفا کریں‘‘ کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے حقوق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ امت کے ہر ہر فرد پر لازم ہے کہ وہ حضور پر ایمان لا کر آپ سے محبت، اطاعت، اتباع، تعظیم اور نصرت دین کا تعلق استوار کرے۔ اگر افراد امت حضور سے عہد وفا نبھانے میں کامیاب ہو گئے تو وہ دین ودنیا میں سرفراز ہو جائینگے۔ علامہ یاسر نسیم نے لوگوں کے دلوں میں محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جاگزیں کرنے میں تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ قاری معین الدین چشتی نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top