کراچی: MWL لیاری کے زیراہتمام محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

الحمدللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ ربیع النور کا چاند نظر آتے ہی MWL لیاری ٹاؤن، کراچی کے زیراہتمام محافل میلاد منعقد کی گئیں۔ لیاری کے مختلف علاقوں، گلی کوچوں، محلوں اور گھروں میں منہاج نعت کونسل سسٹرز لیاری نے محافل میلاد کو سجایا اور لیاری کی بہنوں کو عشق مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ترانے سنا کر ایمان کو تازگی بخشی اور نسبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مضبوطی کا سامان مہیا کیا۔ اس سال ماہ ربیع النور 2014ء میں لیاری کی سطح پر 30 عظیم الشان محافل کروائی گئیں جس میں ناظمہ MWL لیاری مسز ریحانہ جاوید اور بالخصوص ناظمہ دعوت MWL لیاری مسز رضوانہ شاہد نے بھرپور شرکت کی اور ان محافل کو منعقد کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ان محافل کو سجانے اور اپنی خوبصورت آواز اور منفرد انداز میں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدحہ سرائی کا شرف حاصل کرنے میں منہاج نعت کونسل سسٹرز لیاری نے بھرپور کردار ادا کیا اور دن ہو یا رات بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کرکے محفل کو چار چاند لگائے۔ منہاج نعت کونسل میں محترمہ ثمینہ مصطفوی، محترمہ عائشہ مصطفوی، محترمہ زینت مصطفوی، اور محترمہ عائشہ طالب مصطفوی نے دف کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدحہ سرائی کا شرف حاصل کیا۔ نعت کونسل کی جانب سے ماہ نور سے قبل ہی محافل کی تیاری کی خصوصی کلاسز بھی رکھوائی جاتی تھیں۔

بچوں کی تربیت اور ان کی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نسبت محبت اور قلبی تعلق اور رجحان کے لئے MWL لیاری نے بچوں کے لئے خصوصی طور پر دو بڑی محفلوں کا اہتمام کیا گیا، جس میں بچوں نے خصوصی طور پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعتیں پیش کیں اور خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top