ڈاکٹر طاہر القادری کی پشاور اور کراچی میں ہونیوالے بم دھماکوں کی شدید مذمت

دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائیاں جاری ہیں مگر دہشت گردی کے خلاف حکومتی پالیسی کا وجود نہیں ہے
دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے قوم موجودہ نظام اور اسکے محافظوں کو مسترد کر دے

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے پشاور اور کراچی میں ہونیوالے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکے انسانیت کے خلاف بڑا جرم ہیں۔ انہوں نے شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے۔ عوامی تحریک میڈیا سیل اسلام آباد کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائیاں جاری ہیں مگر دہشت گردی کے خلاف حکومتی پالیسی کا وجود نہیں ہے۔ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے قوم موجودہ نظام اور اسکے محافظوں کو مسترد کر دے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے بم دھماکوں میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top