لاہور: دائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کی انٹرفیتھ پیس کانفرنس میں وفد کے ہمراہ شرکت

پاسٹر روکی جانسن اور ریورنڈ مرقس فدا کی دعوت پر سینٹ کرائسٹ چرچ لاہور میں گاسپل مشن کے زیراہتمام انٹرفیتھ پیس سیمینار میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے علامہ صاحبزادہ افتخار الحسن انچارج گوشہ درود، شہزاد رسول قادری ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، سعید اختر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کے ہمراہ شرکت کی۔ سیمینار میں مختلف مذاہب بالخصوص مسیحی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے میزبان پاسٹر روکی نے سہیل احمد رضا کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا اور انہیں ہار پہنائے۔

سہیل احمد رضا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قیام امن کے لیے قوم کو متحد ہو کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ آج امن پسند اور محب وطن اکثریت میں جبکہ دہشت گرد عناصر اور اس سوچ کے حامل اقلیت میں ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ان حالات پر قابو پانے کے لیے دیر پا حل دے دیا ہے۔ ہم ان کی قیادت میں تمام مذاہب مل کر اس ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ آخر میں تمام مہمانوں نے امن کی شمعیں روشن کیں اور اجتماعی طور پر وطن عزیز میں امن وسلامتی کے قیام کی دعا کی۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top