جہلم: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام یوتھ اسمبلی کا اجلاس

مؤرخہ 06 فروری 2014ء (جہلم) منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع جہلم کے زیر اہتمام یوتھ اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت شعیب طاہر مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان نے کی۔ میزبان زین العابدین ضلعی کوآرڈینیٹر منہاج یوتھ لیگ ضلع جہلم کے علاوہ ضلع بھر کی تحصیلات سے تحصیلی اور یونین کونسل عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد علی صدر یوتھ لیگ تحصیل دینہ نے حاصل کی۔ اس کے بعد تحصیلات کے صدور نے فورم کی سابقہ تمام رپورٹس پیش کیں۔ جس کو مرکزی صدر نے بہت سراہا۔اس کے بعد مرکزی صدر نے تنظیمات کو تفصیلی بریفنگ دی اور آئندہ کے ٹارگٹس دیئے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو انقلاب کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے سوئی ہوئی قوم کو جنجھوڑنا ہو گا جس کے لئے انہیں دن رات ایک کر کے محنت کرنا ہو گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی اس قوم کا وہ طبقہ ہے جو ملک میں انقلاب لا سکتا ہے۔ اجلاس کے اختتام میں ملکی سلامتی و ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top