تحریک منہاج القرآن ڈنمارک کے رہنماء فیصل مجیب کے بھانجے کی المناک موت پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا گہرے دکھ اور غم کا اظہار

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن ڈنمارک کے رہنماء فیصل مجیب کے جواں سال بھانجے کی المناک موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے فیصل مجیب کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ مرحوم کو آقا علیہ السلام کی شفاعت نصیب کرے، اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا کرے۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماؤں صفدر عباس، سعید الحسن اور مقامی تنظیمی افراد نے سرگودھا میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم دعوت علامہ غلام ربانی تیمور نے پڑھائی۔ پاکستان عوامی تحریک کے صدر خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک اور دیگر نے اس جانکاہ حادثے پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top