فیصل آباد: ایم ایس ایم کا تنظیمی اجلاس، محمد عامر حسین ضلعی صدر منتخب

فیصل آباد ( ) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد کے اجلاس میں باہمی مشاورت سے محمد عامر حسین کو ضلعی صدر جبکہ عتیق الرحمن کو جنرل سیکرٹڑی منتخب کرلیا گیا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی نائب صدر ایم ایس ایم رضی طاہر نے کی۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں اور صوبائی حلقہ جات سے ذمہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے مرکزی نائب صدر رضی طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک پر کڑا وقت ہے اور دہشت گردی کا فتنہ ہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے۔ ان پرفتن حالات میں طلباء ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں برداشت اور باہمی رواداری کے فروغ کی ضرورت ہے تا کہ انتہا پسند رویوں کا خاتمہ ہو اور باہمی محبت کے ذریعے ملک میں امن قائم ہو۔ طلباء اگر اپنی ذمہ داریوں کو پہچان جائیں تو ملک دشمن عناصر کبھی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتے۔ طلباء امن اور محبت کے کلچر کو معاشرے میں فروغ دینے پر محنت کریں اور علم اور عمل میں پختہ ہو جائیں اور محبت کی تلوار سے نفرت کے رویوں کو کچل دیں۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلباء کی پرامن تنظیم ہے جو طلباء میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور استحکام پاکستان کے مقاصد کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top