کراچی: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ

منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن کراچی کے زیراہتمام پہلا فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوا جس میں ہیپا ٹائٹس"C" (کالا یر قان) کے علاج وتشخیص کے لئے بالخصوص اور دیگر امراض کے لئے بالعموم بڑی تعداد میں خواتین اپنے علاج کے لیے کیمپ میں آئیں۔ کیمپ کو منعقد کرانے میں منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن کی ناظمہ مسز ریحانہ جاوید نے کلیدی کردار ادا کیا۔ کیمپ کے لئے گھر گھر جا کر Funding کرنا، دعوتیں دینا، اشتہار لگوانا، Al Karachi Civil Hospit سے ڈاکٹر بطول کو Arrange کرنا، ان ساری Efforts کا سہرا ناظمہ لیاری ٹاؤن کے سر جاتا ہے جن کا مس حناء فلک نے بھر پور ساتھ دیا اور دیگر تحریکی بہنوں نے تعاون کر کے اپنا کردار ادا کیا۔

مقامی برادری لوہار واڈھا جماعت نے PAT لیاری ٹاؤن کے صدر عبدالقادر کے تعاون سے کیمپ کے لئے بلامعاوضہ ہال فراہم کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن کے کوآرڈینیٹر جبران علی مصطفوی نے بھر پور تعاون کیا۔ لیاری کی غریب اور دکھی عوام جن کو کھانے کے لئے مشکل سے دو وقت کی روٹی میسر ہوتی ہے، ان کے علاج معالجے کے لئے اور مہنگی دواؤں کے لئے گورنمنٹ کی سطح پر کوئی پرسانِ حال نہیں، منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن کراچی نے اپنی اس کوشش سے ان بہنوں کی مدد کی اور ان کے دلوں میں جگہ بنانے کا کردار ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top