ڈاکٹر محمد ارشد منہاجین کو پی ایچ ڈی کی تکمیل پر مبارکباد

منہاج یونیورسٹی کے گریجوایٹ محمد ارشد کو نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز اسلام آباد نے پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔ محمد ارشد نے شعبہ اسلامک سٹڈیز میں "دنیاوی عذاب کے قرآنی اصول" کے موضوع پر پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔ فائنل مقالہ کے بعد انہیں یونیورسٹی کی طرف سے باقاعدہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی گئی ہے۔

ڈاکٹر محمد ارشد منہاج یونیورسٹی کے انتہائی ہونہار طلباء میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے 1996ء میں منہاج یونیورسٹی سے ایم اے عریبک، اسلامیات مکمل کیا۔ جس کے بعد انہوں نے پی سی ایس کے امتحان میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی۔

پی ایچ ڈی کی تکمیل پر انہیں منہاج یونیورسٹی کی جملہ انتظامیہ، اساتذہ کرام اور اکیڈمک اسٹاف کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی خرم نواز گنڈا پور اور تمام مرکزی قائدین نے بھی اس علمی کامیابی پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد ارشد کو مبارکباد دی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top