اسلام آباد: ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن کی اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی دن کی تقریب میں شرکت

ایرانی امبیسی اسلام آباد کے زیراہتمام سرینا ہوٹل اسلام آباد میں ایران کے قومی دن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی سفیر علی رضا حقیقیان کی دعوت پر ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور کی قیادت میں تحریک کے وفد نے شرکت کی۔ وفد میں سہیل احمد رضا انچارج ایران ڈیسک منہاج القرآن انٹرنیشنل بھی شامل تھے۔ اس موقع پر خرم نواز گنڈا پور نے ایرانی سفیر کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی اور مختلف قومی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top