عوام کو حقوق کا شعور دلانا ہمارا مشن ہے۔ حافظ غلام فرید

حکومت اپنے اضافی اخراجات کو کم کر کے عوام کو ریلیف دے

تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظم حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ مہنگائی، غربت اور لوڈشیڈنگ عوام پر عذاب بن کر مسلط ہیں۔ حکومت کی طرف سے غربت کے خاتمہ کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی سامنے نہیں آئی۔ غربت کی بجائے غریب ختم کرنے کی عوام کش پالیسی کو فی الفور ختم کیا جائے اور حکومت اپنے اضافی اخراجات کو کم کر کے عوام کو ریلیف دے۔ ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ تحریک منہاج القرآن لاہور ٹاؤنز کے عہدیداران سے مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع ثناء اللہ، حاجی اسحق اور فرحان بھی موجود تھے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزد وروں کی تنخواہوں میں مزید اضافہ کیا جائے ان کو طبی اور فنی سہولتیں دی جائیں۔ عوام کو حقیقی ریلیف اس وقت نصیب ہو گا جب نظام تبدیل ہو گا۔ موجودہ نظام نے غربت کی بجائے غریب کا خاتمہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نظام کی ضرورت ہے جس میں عوام کو تحفظ حاصل ہو اورعوام کی فلاح و بہبود ہو اور انسانی اقدار پروان چڑھیں۔ حافظ غلام فریدنے کہا کہ تحریک منہاج القرآن استحصالی نظام کے خاتمے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے جس سے انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو حقوق کا شعور دلانا ہمارا مشن ہے۔ عوام کو اپنے حقوق کا پتہ نہیں اور نہ ہی انہیں حاصل کرنے کا شعور ہے۔ اسلئے ہم پسے ہوئے طبقے میں تعلیم حاصل کرنے کا جذبہ بیدار کر رہے ہیں جہالت کے خاتمے کے بغیر کسی مثبت تبدیلی کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top