ڈنمارک: منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن (جرمنی) کے صدر میاں عمران الحق کی علامہ عبدالستار سراج سے ملاقات

10 فروری 2014 بروز پیر منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے صدر میاں عمران الحق نے کوپن ہیگن، ڈنمارک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج سے ملاقات کی، اس موقع پر صوفی محمد اشرف کھوکھر(نائب صدر منہاج یورپین کونسل)، نوید احمد اندلسی( سیکرٹری میڈیا منہاج یورپین کونسل) اور طارق جاوید (سیکریٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن، جرمنی) بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران علامہ عبدالستار سراج نے مہمانوں کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی دینی و مذہبی، علمی و تدریسی اور فلاحی و سماجی سرگرمیوں کی تفصیلات بتائیں، انہوں نے کہا کہ ڈنمارک کے مسلمان نوجوانوں اور بچوں کی دینی تربیت کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل اہم کردار ادا کر رہی ہے جہاں 4 مراکز ہفتے کے ساتوں دن کمیونٹی کو مختلف معاملات میں خدمات فراہم کرتے ہیں، سینکڑوں طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں جن میں سے 40 طالب علم قرآن کریم حفظ کر رہے ہیں۔ لائبریری میں موجود سینکڑوں دینی کتب سے ہزاروں افراد مستفید ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوپن ہیگن اور ڈنمارک کے دیگر شہروں میں دروس عرفان القرآن بھی جاری ہیں، مسلمان فوت شدگان کی تجہیزو تکفین کے لئے کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top