ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ایران کی قدیم لائبریری مکتبہ المراشی کا دورہ

آیت اللہ ہاشم حسینی نے ڈاکٹر طاہر القادری کی تجدیدی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اسلامی دنیا کا چھپا ہوا خزانہ قرار دیا

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے وفد کے ہمراہ ایران کی قدیم لائبریری مکتبہ المراشی کا دورہ کیا جسے اسلامی تاریخ کے قدیم ترین کتب خانوں میں شمار کیا جاتا ہے اور اس میں چالیس ہزار سے زائد نادر کتب اور قلمی نسخے موجود ہیں۔ لائبریری کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہاں تیرہ سو سال پرانا قرآن حکیم کا نسخہ بھی موجود ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ وفد میں سینئر رہنماء پاکستان عوامی تحریک آغا مرتضیٰ پویا، ڈاکٹر حسن محی الدین القادری اور داؤد حسین مشہدی شامل تھے۔ ایران کے چیف ایگزیکٹو آیت اللہ ہاشم حسینی بوہیری نے بھی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی۔ تہران، مشہد، شیراز اور قم میں ان کے مدرسوں کی تعداد کثیر ہے۔ آیت اللہ ہاشم حسینی نے ڈاکٹر طاہر القادری کی تجدیدی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اسلامی دنیا کا چھپا ہوا خزانہ قرار دیا اور ڈاکٹر طاہر القادری سے درخواست کی کہ وہ ان کے طلباء کو لیکچر دیں، اسکے علاوہ انہوں نے حصول علم کیلئے شیخ الاسلام کی 450 کتب کا سیٹ اپنی لائبریری کیلئے ڈیمانڈ کیا۔ اس موقع پر آیت اللہ فدا حسین عابدی بھی میٹنگ میں موجود تھے جنہوں نے حال ہی میں "ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کا تصور ولایت" پر پی ایچ ڈی کی تکمیل کی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے وفد کے ہمراہ جامعہ المصطفیٰ عالمیہ کا دورہ بھی کیا جس میں پوری دنیا سے 30 ہزار طلباء علم حاصل کرتے ہیں اس ادارے کے 50 ڈیپارٹمنٹس ہیں اس موقع پر اعلیٰ تعلیمی ادارے کے سربراہ نے شیخ الاسلام کو یادگاری شیلڈ دینے کا اعزاز حاصل کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top