اسلام آباد: منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام قائد ڈے کے موقع پر ورکرز کنونشن کا انعقاد

اسلام آباد () مؤرخہ 16 فروری 2014ء منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام قائد ڈے کے موقع پر ورکرز کنونشن یونین کونسل سوہان شکریال میں منعقد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی حافظ وقار قادری سیکرٹری کوآرڈینیٹر یوتھ کے علاوہ جواد ارجمند سیکرٹری ممبر شپ منہاج یوتھ لیگ، جاوید راجہ ممبر مرکزی کیبنٹ منہاج یوتھ لیگ، محمد قاسم صدر منہاج یوتھ لیگ راولپنڈی نے بھی شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ بعد ازاں آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وؤلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہء عقیدت پیش کیا گیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ وقار قادری نے کہا کہ پاکستان میں مصطفوی انقلاب کا سویرا جلد طلوع ہوگا۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ساتھ دیں اور کروڑ نمازیوں کی تیاری میں بھرپور کردار ادا کریں۔

اختتام پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئ عمر اور صحت و تندرستی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top