کوہاٹ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادی کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر ایوب صابر ہال باچا خان لائبریری میں قائد ڈے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ عبدالقیوم نے تلاوت کلام ربانی سے کیا، جبکہ محمد انور خان قادری نے بارگاہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، بعد ازاں کارکنان نے اپنے قائد سے عقیدت ومحبت کا ثبوت دیتے ہوئے ترانے پیش کیے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیدارن وکارکنان نے شرکت کی۔

تقریب کے پہلے مرحلے میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شاہد زمان، ہارون عدیل، ناصر جمال، جمیل سراج، ارشد نعیم قریشی، محمد جان عاطف، شاہ زمان کوثر، شجاعت علی راہی اور پروفیسرمحمد اسلم فیضی نے اپنا نعتیہ کلام اور نظمیں سنائیں۔ تقریب کے دوسرے مرحلے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادی کی بطور مفسر، محدّث ، معلّم، ماہر قانون، ماہر تعلیم، ماہر اقتصادیات، سوشل ورکر، سیاستدان، سفیر امن اور دیگر خدمات کے حوالے سے ڈاکو منٹری دکھائی گئی۔ حافظ محمد عبدالجلیل امیر تحریک منہاج القرآن کوہاٹ ڈویژن نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے۔ پروگرام کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادی کی 63 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تنویر احمد ڈویژنل ناظم محمد اعظم خان صدر تحریک اور اُن کے ساتھ تحریک کے جملہ رفقاء واراکین ووابستگان نے تقریب کے انعقاد میں نمایاں کردار ادا کیا۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top