چوآسیدن شاہ: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کا کٹاس راج مندر کا وزٹ

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضانے تحریک منہاج القرآن چوآسیدن شاہ کے عہدیداران کے ہمراہ تاریخی ہندو مندر کٹاس راج کا دورہ کیا۔ وفد میں تحریک منہاج القرآن چوآسیدن شاہ کے صدر حاجی محمد راحیل ملک ناظم راجہ محمد سعید، نائب ناظم شہزاد قیوم، ناظم دعوت محسن فاروق، صدر یوتھ لیگ عاطف سہیل شامل تھے۔ سہیل احمد رضا کا ہندوؤں کے مذہبی تہوار کی تقریب میں ہندو رہنما ڈاکٹر جگ موہن کمار اروڑہ اور کشور آنند نے استقبال کیا۔ سہیل احمد رضا نے میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہیں راج کٹاس کی تاریخی اہمیت پر بریفنگ بھی دی گئی اور مندر اور مختلف حصوں کا وزٹ بھی کروایا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top