آئین پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دی گئی ہے۔ سہیل احمد رضا

مورخہ: 01 مارچ 2014ء

ڈاکٹر طاہر القادری بین المذاہب روادری کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہیں
سہیل احمد رضا کی تاریخی مندر کٹاس راج میں ہندوؤ ں کے مذہبی تہوار میں وفد کے ہمراہ شرکت

تاریخی مندر کٹاس راج (چکوال) میں ہندوؤ ں کے مذہبی تہوار میں ہندوستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے تین سو سے زائد یاتریوں نے شرکت کی۔ متروکہ وقف املاک بورڈ وزارت بین المذاہب رواداری حکومت پاکستان کی دعوت پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضانے وفد کے ہمراہ ٰخصوصی طور شرکت کی ہے۔ صدر پاکستان ہندو ٹرسٹ ڈاکٹر جگ موہن کمار اروڑہ اور کشور آنند نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز تحریک منہاج القرآن سہیل احمد رضا کا پرتپاک استقبال کیا۔ سہیل احمد رضانے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دی گئی ہے۔ ہندوؤں کے اس تہوار میں بھارت سے آئے ہوئے دو سو سے زائد یاتریوں کی شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارے ملک میں مذہبی اقلیتوں کا نہ صرف احترام کیا جاتا ہے بلکہ انہیں مکمل مذہبی آزادی بھی حاصل ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری آئین کی روشنی میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب روادری کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے پیرو کاروں کے قومی سطح پر مثبت کردار کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے امن و محبت اور مذہبی روا داری کا پیغام ساری دنیا میں عام کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top