پاکپتن شریف: 16 مارچ کی احتجاجی ریلی کے سلسلہ میں تحصیلی و ضلعی عہدیداران کا اجلاس

مورخہ: 04 مارچ 2014ء

مؤرخہ 02 مارچ 2014ء بروز اتوار پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن کے زیراہتمام مہنگائی، کرپشن، بے روزگاری اور فراڈ نجکاری کے خلاف 16 مارچ کو پاکپتن شریف میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس تحصیل ہیڈ کواٹر پاکپتن شریف میں ہوا۔ اجلاس میں پاکپتن شریف کے تمام ضلعی وتحصیلی عہدیداران کے علاوہ تحصیل نور پور اور تحصیل عارف والہ کے عہدیدارن شریک ہوئے۔ MYL, MSM، منہاج القرآن علماء کونسل اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران وکارکنان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز نماز ظہر کے فوراً بعد تلاوت قرآن پاک و نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 16 مارچ بروز اتوار دوپہر 1 بجے ریلی کا آغاز الحمرا چوک سے ہو گا جو کہ دربار حضرت بابا فریدالدین مسعودگنج شکر پر اختتام پذیر ہو گی۔ اس احتجاجی ریلی میں تحصیل پاکپتن، تحصیل نور پور اور تحصیل عارفوالہ سے ہزاروں کی تعداد میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی شرکت کریں گی۔

اجلاس کے اختتام پرامیر تحریک پاکپتن شریف سید ابو داؤدشاہ بخاری نے 16 مارچ 2014ء  کی ریلی کے حوالہ سے بریفنگ دی اور ہدایات دیں کے ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے ہر سطح پر بھرپور محنت کی جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top