تحریک منہاج القرآن اسلام آباد سٹی کا اجلاس

مورخہ: 05 مارچ 2014ء

قائد ڈے کی تقریبات کے انعقاد پر کارکنان کو مبارک باد

تحریک منہاج القرآن اسلام آباد سٹی کا اجلاس صدر تحریک منہاج القرآن اسلام آباد سٹی ابرار رضا ایڈووکیٹ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ناظم تحریک حفیظ اعوان، رشید عالم، ساجد حسین، نیاز احمد چشتی، طارق محمود قادری، محبوب الہی اور محمد ایاز صابر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے یوم پیدائش کے موقع پر قائد ڈے کی تقریبات کے شاندار انعقاد پر تمام سیکٹرز اور یونین کونسل کی تنظیمات کے عہدیداران وکارکنان کو مبارک ددی گئی۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے صدر سعید خان نیازی کی دادی اور روزنامہ پاکستان کے چیف رپورٹر اعظم خان نیاقزی کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top